دبئی: پاکستانی کاروباری کمپنیوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

 دبئی میں پاکستانی کاروباری کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا

دبئی (آئی آر کے نیوز): دبئی چیمبر آف کامرس کی جانب سے سال 2024 کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان کی کاروباری کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

دبئی چیمبر آف کامرس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2024 میں 8 ہزار 179 نئی پاکستانی کمپنیوں نے دبئی چیمبر آف کامرس میں رجسٹریشن کرائی جس کے بعد پاکستان نئے بزنس ممبران کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بھارت کا پہلا نمبر رہا اور 16 ہزار 623 بھارتی شہریوں کی نئی کمپنیاں دبئی چیمبر آف کامرس کا حصہ بنیں۔

دبئی میں رجسٹر ہونے والی نئی کمپنیوں میں سب سے زیادہ حصہ تجارت اور سروسز سیکٹر کا رہا جو کُل رجسٹریشن کا 41.1 فیصدہے جبکہ ریئل اسٹیٹ، کرائے اور بزنس سروسز کے شعبے میں 32.9 فیصد نئی رجسٹریشنز ہوئیں۔

نئی رجسٹریشنز میں تعمیرات کے شعبے کا حصہ 10.5 فیصد رہا جبکہ ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن میں 8.4 فیصد کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

 

اعداد و شمار کے مطابق مصر 5 ہزار 302 نئی کمپنیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر، شام 2 ہزار 764 نئی کمپنیاں رجسٹر کروا کر چوتھے نمبر پر جبکہ برطانیہ کی 2 ہزار 588 نئی کمپنیاں کھولی گئیں اور یوں برطانیہ کا نمبر پانچواں رہا۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی