متحدہ عرب امارات کی ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیاں: نئی ہدایات

 

دبئی (آئی آر کے نیوز): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ویزا سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویزا فیس فی کس 69 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے اور تمام ویزوں کے لیے درخواست آن لائن جمع کرانا لازمی ہوگا۔

درخواست جمع کرانے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور درخواست دہندگان کو ضروری دستاویزات اپنے ساتھ رکھنی ہوں گی۔ بینک اسٹیٹمنٹ میں کم از کم 5 ہزار امریکی ڈالر یا مساوی رقم ہونا ضروری ہے۔ سفارتخانے میں درخواست جمع کراتے وقت ہوٹل یا رہائش کا ثبوت اور کنفرم ریٹرن ٹکٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔

ویزا کے لیے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونی چاہیے اور ویزا فیس مخصوص الفلاح بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانی ہوگی۔

بائیومیٹرک تصدیق اور ویزا پراسیسنگ کا عمل ویزا سینٹر میں مکمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب، بچوں کے ویزا سے متعلق بھی نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جس کے مطابق 5 سال سے کم عمر بچوں کو ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں۔ 6 سے 15 سال کے بچوں کی تصویر ویزا سینٹر میں لی جائے گی۔

15 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویزا سینٹر جانا لازمی ہوگا۔

 

 

 

جدید تر اس سے پرانی