بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں ایک ایسی پراسرار ٹویٹ کی جس نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔
امیتابھ بچن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے
انگریزی میں لکھا کہ ' جانے کا وقت آگیا '۔ پوسٹ کرتے ساتھ ہی یہ ٹویٹ وائرل ہوگئی، جس کے فوراً بعد ہی امیتابھ بچن کی ریٹائرمنٹ کی افواہوں
نے جنم لیا تھا۔
اس ٹویٹ کے بعد کچھ لوگوں کو لگا کہ شاید بالی وڈ کے
شہنشاہ فلموں اور ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ (KBC) سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں، جبکہ کچھ کو ان کی صحت کے بارے
میں فکر ہونے لگی۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے بے چینی کا اظہار کرتے ہوئے بگ بی سے
وضاحت کی درخواست کی۔
بالآخر لیجنڈری اداکار نے اپنے شو ' کون بنے گا کروڑ پتی
" میں اس ٹویٹ کا مطلب اپنے مداحوں کے سامنے بتادیا۔ شو کے دوران ایک مداح نے
امیتابھ سے پوچھا کی آپ کی ٹویٹ کا کیا مطلب تھا؟ جس پر لیجنڈری اداکار نے اپنے
مخصوص انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس میں ایک لائن تھی، ’جانے کا وقت آگیا
ہے‘... تو کیا اس میں کوئی خرابی ہے؟‘‘ ان کا یہ جواب سن کر اسٹوڈیو میں موجود
لوگوں کی بے چینی دور ہوگئی۔
ایک اور مداح نے تجسس سے پوچھا، ’’کہاں جانا ہے؟‘‘ تو
امیتابھ نے کہا، ’’جانے کا وقت آگیا ہے مطلب...‘‘ لیکن ان کی بات مکمل ہونے سے
پہلے ہی پورے اسٹوڈیو نے یک زبان ہو کر کہا، ’’آپ یہاں سے کہیں نہیں جا سکتے'
امیتابھ بچن کی اس وضاحت نے نہ صرف ان کے مداحوں کو راحت
پہنچائی، بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ بگ بی کا حسِ مزاح اب بھی جوان ہے۔ سوشل میڈیا
پر مداحوں نے ان کی اس وضاحت پر خوب تبصرے کیے۔
ایک صارف نے لکھا، ’’امیتابھ بچن کا حسِ مزاح ہی انہیں
ایک لیجنڈ بناتا ہے۔‘‘ دوسرے کمنٹ میں لکھا گیا، ’’اب ہم سکون کی نیند سو سکتے
ہیں، بگ بی کہیں نہیں جارہے!‘