واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کا متبادل تلاش
کرنے پر 150 فیصد ٹیرف لگانے کی سنگین دھمکی دے ڈالی۔
واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا برکس ممالک کو
وارننگ دے رہا ہوں کہ اگر انہوں نے ڈالر کے مقابلے میں کسی اور کرنسی کو لانےکا سوچا
بھی توان ممالک پر ایک سو پچاس فیصد ٹیرف لگا دوں گے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن میں ریپبلکن گورنرز ایسوسی ایشن
سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ " برکس ممالک نئی
کرنسی بنانا چاہتے اور امریکی کرنسی ڈالر کو تباہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں، برکس
ممالک چینی یوآن کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ مگر میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ
اگر ایسا کرنے کا سوچا بھی گیا تو برکس ممالک سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں"
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر برکس ممالک نے ڈالر کونقصان پہنچانے کا
سوچا تو ان سے کاروبار بند کردیں گے، برکس ممالک چینی کرنسی یو آن کو استعمال
کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوسکتا اگر ایسا کیا گیا تو ہم ان سے سامان نہیں
لیں گے۔
واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ وہ برکس ممالک سے
درآمدات پر 100 فیصد محصولات عائد کریں گے اگر وہ اپنی کرنسی قائم کریں یا ڈالر
چھوڑ دیں۔
برکس ممالک میں چین ،روس، بھارت، برازیل، سعودی عرب سمیت چھ ممالک پر
مشتمل ہے۔