عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi during an interview with Christiane Amanpour.— Courtesy: CNN

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک آئین اور قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی، ملک میں سیاسی انتشار رہے گا اور معیشت نہیں چلے گی۔ آئین کا لفظ حکومت کے لیے خوفزدہ کردینے والا لفظ بن گیا ہے، ملک میں آواز دبانے کے لیے قوانین بنائے جاتے ہیں، عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی۔

شاہد خاقان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک میں آواز دبانے کے لیے پیکا قانون بنایا گیا، عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ 6 فروری 2025 کو حکومت اور اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ محاذ قائم کرنے کے لیے ایک اور کوشش کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو حکومت مخالف تحریک کا حصہ بنالیا تھا۔

جدید تر اس سے پرانی