راکھی ساونت سے رشتہ کیا؟ دودی خان نے خاموشی توڑ ڈالی


راکھی ساونت مشہور بالی ووڈ حسینہ ہیں اور انہیں معروف بھارتی رقاصہ فرح خان نے دریافت کیا تھا۔ ۔ راکھی ہمیشہ سے ہی اپنی بے باک شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستانی اداکار دودی خان سے شادی کرنے کے بارے میں اپنے بیانات سے توجہ حاصل کی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کی بہو بننا چاہتی ہیں، اور اس حوالے سے انکی ایک ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں دودی خان نے انہیں پروپوز کیا۔

اس وڈیو کے بعد دودی خان نے راکھی سے اپنے رشتے کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے راکھی ساونت کو محبت اور دوستی کی انگوٹھی پہنائی اور کہا کہ وہ اچھے دوست رہیں گے۔  دودی کا کہنا تھا کہ میں نے راکھی سے وعدہ بھی کیا کہ وہ ان کے لیے ایک اچھا رشتہ تلاش کریں گے

یاد رہے کہ مداح ان کے اس رشتے کو پسند کر رہے ہیں، لیکن وہ حقیقت پسندانہ تجاویز اور مشورے بھی دے رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ دودی خان کو ایسے ہنر دکھانے سے پہلے اپنے خاندان کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ ایک اور نے کہا کہ ایسی افواہوں کے بعد دودی کی شہرت نیچے جاچکی ہے۔

راکھی ساونت کی ایک مداح نے لکھا کہ براہ کرم میرے شوہر سے شادی کر لو کیونکہ میں تم سے محبت کرتی ہوں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ہر لڑکے کو لڑکی مل رہی ہے، لیکن ہم قرض دہندگان سے نمٹ رہے ہیں۔ 

جدید تر اس سے پرانی