سپر اسٹار ماہرہ خان کی شوہر کے ساتھ ڈانس ویڈیو کا ہر طرف چرچہ

کراچی (آئی آر کے نیوز): پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپراسٹار ماہرہ خان کی شوہر سلیم کریم کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

یہ ڈانس پرفارمنس ماہرہ خان اور سلیم کریم نے اپنے قریبی دوست اور پاکستانی فرانسیسی اداکار سکندر رضوی کی شادی کے موقع پر پیش کیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

ویڈیو میں ماہرہ خان کو شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا شرارہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر شیروانی پہنے ہوئے ہیں۔

 

جدید تر اس سے پرانی