بھارت میں پاکستان کا سب سے بڑا سپر اسٹار عمران خان ہے: بھارتی صحافی وکرانت گپتا

لاہور (آئی آر کے نیوز): بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ سپر اسٹار عمران خان ہے۔

تفصیلات کے مطابق جب مقامی صحافی نے لاہور میں موجود بھارتی صحافی وکرانت گپتا سے سوال کیا کہ پاکستان کے کرکٹرز میں سے سب سے زیادہ بھارت میں کونسا کرکٹر مشہور ہے، تو وکرانت گپتا نے جواب دیا کہ صرف و صرف عمران خان۔۔۔! اس لیول کی فین فالوؤنگ بھارت میں اور کسی کرکٹر کی نہیں رہی ہے۔ شاید آج کی نسل یہ جانتی بھی نہیں ہے کہ عمران خان کو لوگ بھارت میں کس قدر عزت دیتے ہیں اور ان کی کتنی فین فالؤنگ ہے۔

https://x.com/_FaridKhan/status/1895113515805159737

یاد رے کہ معروف بھارتی سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اس وقت لاہور کےدورے پرآئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے اپنے فینز سے ملاقات بھی کی۔ اسی دورے کے دوران انہوں نےجیو ٹی وی کے ’پروگرام ہنسنا منع ہے‘ میں  گفتکو کرتے ہوئے لاہوریوں کی مہمان نوازی کی خوب تعریف کی اور بتایا کہ وہ 4 گھنٹوں میں 2 مرتبہ کھانے کھا چکے ہیں۔ اس پروگرام میں سابق پاکستانی کرکٹر راشد لطیف، احمد شہزاد اور محمد عامر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔


بھارتی صحافی نے لاہوریوں کی خوش خوراکی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی مجھ سے دوبارہ کسی نے پوچھا کچھ کھاؤ گے، میں نے کہا معاف کردو، میں   4 گھنٹوں میں 2 مرتبہ کھا چکا ہوں'۔

ان نے پروگرام میں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " میں نے ایک چیز دیکھی کہ لاہور۔۔۔آنکھ بند کی تو مجھے لگا امرتسر میں ہوں"  وہ گالی ایک دوسرے کو ویسے ہی دے رہے ہیں۔

وکرانت گپتا کے مطابق امرتسر میں جیسی پنجابی بولی جاتی ہے ویسی جالندھر میں نہیں بولی جاتی مگر لاہور میں ویسے ہی بولی جاتی ہے، سیم، ہو بہو، وہی بولنے کا طریقہ، اس موقع پر میزبان تابش ہاشمی نے پوچھا کہ کیا وہاں بھی راستہ غلط بتاتے ہیں تو وکرانت گپتا بولے؛ سب یہی ہے۔

وکرانت گپتا نے کہا کہ لاہور امرتسر سے بڑا اور دلی سے چھوٹا ہے مگر ان دونوں شہروں کا مجموعہ لگتا ہے، یہاں آکر پتا ہی نہیں چلتا کہ آپ امرتسر نہیں لاہور میں ہو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ’جیسے میں نے یہ سنا تھا کہ کراچی بمبئی کی طرح ہے لیکن جب کراچی گیا تو میں نے کہا، ایسا تو نہیں ہے، کراچی کچھ بمبئی کی طرح ہے تو کچھ دبئی کی طرح بھی ہے۔

کراچی کو دبئی سے تشبیہہ دینے پر نہ صرف میزبان بلکہ مہمان سابق کرکٹر محمد عامر نے بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لقمہ دیا کہ یہ کسی دوسرے کراچی گئے ہوں گے، جس پر وکرانت گپتا بولے؛ وہ 2006 کا کراچی اور 2006 کا دبئی۔

اس موقع پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ وکرانت گپتا شاید کلفٹن سائیڈ پر گھومے ہوں گے، جس سے مہمان بھارتی صحافی نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بالکل ایسا ہی تھا۔

 


 

جدید تر اس سے پرانی