امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں فلسطینیوں کے لیے ایک مستقل جگہ بنانے کی بات کر رہا ہوں کیونکہ ابھی غزہ واپس آنا ہے تو کئی سال لگ سکتے ہیں۔ فی الوقت یہ جگہ رہنے کے قابل نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے غزہ میں ترقیاتی کاموں کے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو اپنے گھروں کو واپسی کا حق حاصل نہیں ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت غزہ سے باہر فلسطینیوں کے لیے 6 مقامات دستیاب ہوسکتے ہیں۔
انٹرویو میں ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ پر امریکی قبضے کے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو واپسی کا کوئی حق نہیں ہوگا اور اس دوران وہاں ہونے والی ترقی قابل دید ہوگی۔