عمران خان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوادیا، چیف جسٹس


چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوایا ہے، وہ طے کریں گے، آئینی بینچ نے ہی اس معاملے کو دیکھنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی وفد سے سپریم کورٹ میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ
مجھے بیشتر خطوط آتے رہتے ہیں، ابھی حال ہی میں مجھے وزیراعظم شہباز شریف صاحب کا بھی خط بھی ملا ہے، جس کے بعد میں نے اٹارنی جنرل کے ذریعے وزیراعظم کو پیغام بجھوایا کہ میرا سلام شہباز شریف صاحب کو پہنچائیں، میں نے بذریعہ اٹارنی جنرل وزیراعظم صاحب کو یہ بھی کہا کہ اپنی ٹیم کے ہمراہ آئیں۔
چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے، عمران خان کا خط آیا ہے، بانی پی ٹی آئی جو ہم سے چاہتے ہیں، وہ آرٹیکل 184 کی شق تین سے متعلق ہیں، میں نے کمیٹی سے کہا اس خط کا جائزہ لیکر فیصلہ کریں، عمران خان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بجھوایا ہے، وہ طے کریں گے، یہ معاملہ آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت آتا ہے، اسے آئینی بنچ نے ہی دیکھنا ہے۔
جدید تر اس سے پرانی