عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش: صاحبزادہ حامد رضا کا بڑا دعویٰ

 

Hamid Raza advises PTI to hit the streets after quitting assemblies

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جیل سے نکلنے کے لیے کسی کی منت سماجت نہیں کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ عمران خان کسی کی منت سماجت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی نے بیک ڈور مذاکرات کی باتوں کی تردید کردی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کا موقع دیا تھا لیکن انہوں نے سنجیدگی نہیں دکھائی، ابھی وفاقی حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں ہورہی۔ 

اسد قیصر نے مزید کہا کہ بیک ڈور باتیں کسی سے نہیں ہورہیں اور نہ ہی مذاکرات کے لیے کوئی بیک ڈورچینل استعمال کیا جارہا ہے۔

یہاں یہ بھی خیال رہے کہ سوشل میڈٰیا صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین بیک ڈور مذاکرات ہورہے ہیں، تاہم اب پی ٹی آئی نے بیک ڈور مذاکرات کی تردید کردی ہے۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی