ملک میں مہنگائی 38 سے 2.4 فیصد پر لے آئے ہیں: شہباز شریف کا بڑا دعویٰ

 — فوٹو: ڈان نیوز

تاشقند (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی 38 سے 2.4 فیصد پر لے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تاشقند میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کے بعد میزبان صدر شوکت میرضیایوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں، دونوں ملکوں کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، دونوں ممالک کے تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ازبکستان کے ترقیاتی ماڈل سے مستفید ہوں گے، انتھک محنت سے پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔ میں پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہوں، انتھک محنت اورپختہ عزم سے ہی ترقی کا سفر طے کیاجاسکتا ہے، طویل ترین سفرکا آغاز پہلے قدم سے ہوتا ہے جو ہم نے اٹھالیا، ایک سال میں پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔

شہبازشریف نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 سے 2.4 فیصد پر لے آئے ہیں، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، نواز شریف کے دیے ہوئے ترقی کے ویژن پر گامزن ہوں، معاشی شرح نمو میں اضافہ ہورہا ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی