رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے جمعے کو اعلان کیا ہے پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا پہلا روزہ دو مارچ (بروز اتوار) کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پشاور میں واقع اوقاف کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان میں اکثر مقامات میں مطلع ابر آلود رہا اور کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ 

رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی زونل کمیٹیاں رابطے میں تھیں اور کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت کہیں سے بھی چاند کی رویت کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔

جدید تر اس سے پرانی