آخری دن مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں 26 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ کروں گا کچھ مجبوریاں ہیں: بیرسٹر گوہر

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اسلام آباد میں اپوزیشن گرینڈ الائنس کی قومی کانفرنس جاری ہے، جس سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے خطاب میں بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے آخری دن ہمیں بتایا گیا کہ کسی کے پاس کوئی ڈرافٹ نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں ووٹ کروں گا کچھ مجبوریاں ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کل 175 سیاسی جماعتوں میں سے ایک جماعت نے بھی ہمارے حق میں بات نہیں کی تھی، جماعت اسلامی ایک واحد جماعت تھی جس نے کراچی میں ہماری سیٹ واپس کی، چھبیسویں آئینی ترمیم پاس کروا لی گئی۔

ایسا ہونا چاہیے جس میں سسٹم کی ہار نہ ہو، چھبیسویں آئینی ترمیم کے وقت ہم مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہتے ہیں، چھبیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے فضل الرحمان سے ہماری کسی شق پر بات چیت نہیں ہوئی تھی۔ آئینی ترمیم کے آخری دن ہمیں بتایا گیا کہ کسی کے پاس کوئی ڈرافٹ نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں ووٹ کروں گا کچھ مجبوریاں ہیں، مولانا فضل الرحمان نے ہمیں کہا کہ آپ کہنا کہ ہم طریقہ کار سے متفق نہیں ہیں، اس لیے ووٹ نہیں دے رہے۔ 

 

 

 

 

جدید تر اس سے پرانی