بلاول بھٹو نے 26 ویں آئینی ترمیم کو کمپرومائزڈ قرار دیدیا

لندن (آئی آر کے نیوز): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ متنازع پیکا قانون اس طرح منظور نہیں ہوا جیسے ابتدا میں تجویز کیا گیا تھا، پیکا قانون کی ابتدائی شکل میں تو ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر 30 سال کی سزا بھی شامل تھی، پیپلزپارٹی پیکا قانون میں شامل رہی اور اس میں ترامیم کرائیں۔

26 ویں آئینی ترمیم پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں بہت مثبت کردار ادا کیا ہے، 26 ویں ترمیم اصل شکل میں نہیں بلکہ ایک کمپرومائزڈ شکل میں منظور ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی نے 26 ویں ترمیم منظور کروا کے جمہوریت کو کمزور نہیں کیا، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بہت مستحکم نہیں ہے، پاکستان واحد ملک نہیں جسے جمہوریت کے مستحکم نہ ہونے کا چیلنج درپیش ہو۔

جدید تر اس سے پرانی