"شہباز حکومت میں ملک سے 20 لاکھ لوگ ہجرت کرگئے"

Due to varied reasons, flight schedule affected at Lahore airport

پشاور (آئی آر کے نیوز): مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے موجودہ حکومت میں لاکھوں افراد کے ملک چھوڑنے کا بڑا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز شریف حکومت میں ملک سے 20 لاکھ لوگ ہجرت کرچکے ہیں، جب پڑھے لکھے تربیت یافتہ لوگ ملک چھوڑ چکے تو کیا خاک ترقی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات میں اضافہ ملک کی ترقی نہیں بلکہ پستی کی نشاندہی کر رہا ہے، رواں سال جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کیلئے ملک سے باہر گئے، وزیراعظم اور وزرا شرمندہ ہونے کے بجائے بیروزگاری ختم ہونے کی مبارکباد دیتے تھکتے نہیں۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی